بھٹکل:8/نومبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے 10نومبر کو ٹیپو سلطان ؒ کی جینتی منانا طئے کیا ہے ، اس سلسلے میں امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے 11نومبر کی شام6بجے تک کسی بھی طرح کے جلسہ ، جلوس ، ریلی پر پابندی عائد کرتے ہوئے تحصیلدار وی این باڈکر نے احکامات جاری کئے ہیں۔
اس سلسلے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان ؒ جینتی کے متعلق اربن بینک ہال میں 10نومبر کی صبح 10بجے پروگرام منعقد کیا جائے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔